سیدنا سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ
علی محمد الصلابیامام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: زہری میری بات توجہ سے سنیں: ’’جو شخص خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے ہوئے، عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم کے لیے جنت کی گواہی دیتے ہوئے اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے رحمت کی دعائیں کرتے کرتے مر گیا تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ وہ اس سے کرید کرید کر حساب نہ لے۔‘‘
(البدایۃ و النہایۃ: جلد 11 صفحہ 449)