Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

معاویہ (رضی اللہ عنہ) نے حجر بن عدی کو محض محبت علی رضی اللہ عنہ کی وجہ سے قتل کیا۔ (تتمہ المختصر فی اخبار البشر)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

معاویہ (رضی اللہ عنہ) نے حجر بن عدی کو محض محبت علی رضی اللہ عنہ کی وجہ سے قتل کیا۔ (تتمہ المختصر فی اخبار البشر) 

 الجواب اہلسنّت 

1: صاحب کتاب نے جو روایت ذکر کی ہے وہ شیعہ مہربانوں کی کرم فرمائی ہے۔ حاشیہ میں جس ابن جوزی کا حوالہ نقل کیا گیا ہے۔ یہ بھی شیعہ نظریات کا حامل شخص ہے۔ لہٰذا شیعہ مہربانوں کی روایات سے اہلسنت کو الزام دینا انصاف کو سولی چڑھانے کے مترادف ہے۔ اس روایت کے جھوٹا ہونے کی ایک یہ بھی دلیل ہے کہ حسن بصری رحمہ اللہ جیسا شخص جو کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے بارے میں انتہائی محتاط اور کلمات خیر کے علاوہ مثالب صحابہ کے بارے میں خاموش رہنے والے تابعی ہیں ان کی طرف ایسی باتوں کی نسبت کر دی گئی ہے جو سراسر خلاف حقیقت اور ان کی ذات سے بعید ہے۔

2: یہ الزام کہ"حجر بن عدی کو محض محبت علی کی وجہ سے قتل کیا' عدالت و امانت کا قتل ہے۔ اس شخص کو دہشت گردوں کے جتھہ کے ساتھ جامع مسجد میں گورنر کی تقریر کے دوران حملہ کرنے کی وجہ سے باقاعدہ گواہوں کے ثبوت کے ساتھ سزا دی گئی۔ (طبقات ابن سعد جلد 8 ص 218 )