Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

علماء شیعہ کے عقیدے کے مطابق کون مومن کی موت کو آسان اور کافروں کی موت کو اذیت ناک بناتا ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

علماء شیعہ کے عقیدے کے مطابق کون مومن کی موت کو آسان اور کافروں کی موت کو اذیت ناک بناتا ہے؟ 

 جواب: شیعہ علامہ المجلسی کہتا ہے: 

"اس بات کا اقرار کرنا واجب ہے کہ نیکوکار اور فجار، مومنوں اور کافروں کی موت کے وقت نبی کریمﷺ اور بارہ ائمہ علیہم السلام حاضر ہوتے ہیں۔ 

اپنی سفارش کے ذریعے سے مومنوں کے لیے موت کی بے ہوشیاں اور سختیاں آسان بناتے ہیں جب کہ منافقین اور اہلِ بیتؓ سے بغض رکھنے والوں کی موت درد ناک بنا دیتے ہیں۔ لیکن اس کی کیفیت کے بارے میں سوچنا جائز نہیں ہے۔ بلاشبہ وہ حاضر ہوتے ہیں اپنے اصلی جسموں کے ساتھ یا مثالی یا دیگر جسموں میں"

 (العقائد: صفحہ، 66 الفصل الاول فیما یتعلق باصول الاعقائد)