شیعہ علماء کے عقیدہ کے مطابق میت کو عذابِ قبر سے امان کیسے حاصل ہوتی ہے؟
جواب: میت کو عذاب قبر سے بچانے کے لیے حسینؓ کی قبر کی مٹی اس کی لاش اور کفن میں رکھی جائے۔(تہذيب الأحكام 209/1 حديث نمبر، 65 باب تلقين المحتضرين اور وسائل الشیعه: 1/ 469 حدیث نمبر، 1 تا 3 باب استحباب وضع التربة الحسنية مع المیت فی الحنوط والكفن في القبر)
تعارض:
عذابِ قبر سے امان صرف اہلِ توحید کو حاصل ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَمۡ يَلۡبِسُوۡۤا اِيۡمَانَهُمۡ بِظُلۡمٍ اُولٰۤئِكَ لَهُمُ الۡاَمۡنُ وَهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ۞(سورۃ الأنعام: آیت نمبر، 82)
ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم (شرک) کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا، وہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں۔