امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ
علی محمد الصلابیشیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اس امت کے افضل ترین بادشاہ ہیں، اس لیے کہ ان سے قبل کے خلفاء اربعہ خلفاء نبوت تھے، جبکہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پہلے بادشاہ ہیں اور ان کی بادشاہت رحمت تھی۔
(الفتاویٰ: جلد 14 صفحہ 478)
مزید فرماتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ان سے بہتر کوئی بادشاہ نہیں تھا۔
(منہاج السنۃ: جلد 3 صفحہ 285، جلد 6 صفحہ 232)
ابن تیمیہ رحمہ اللہ ذکر کرتے ہیں کہ جب اعمش کے سامنے امیر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اگر تم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو پا لیتے تو پھر کیا ہوتا؟ انہوں نے کہا: ان کے حلم کے بارے میں؟ فرمایا: نہیں، اللہ کی قسم! ان کے عدل کے بارے میں۔