حربی کفار کو قربانی کا گوشت دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ عید الاضحی میں لوگ قربانی کر کے کفار کو بھی گوشت بانٹتے ہیں اس کے بابت کیا حکم ہے؟
جواب: یہاں کے کفار کو قربانی کا گوشت نہ دینا چاہیے، کیونکہ یہاں کے کفار حربی ہیں اور حربی کو کسی قسم کا صدقہ لینا جائز نہیں۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 3 صفحہ، 317)