Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر کے مال سے نیاز دینے اور اس میں شرکت کرنے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید دریافت کرتا ہے کہ خاکروب اگر کوئی دعا اور منت مانے اور وہ مقبول ہو جائے بعد کو خاکروب مسلمانوں کے اہتمام سے شیرینی یا کھانا مرتب کرا کے نیاز دلوائے بعد کو وہ شیرینی یا کھانا مسلمانوں میں ہی تقسیم ہو تو مسلمانوں کا یہ فعل اور خرچ کرنا کیسا ہے؟

جواب: اگر خاکروب کافر ہو تو اس کے مال کی نیاز نہیں ہو سکتی کیونکہ نیاز نام ہے ایصالِ ثواب کا اور کافر کے کسی فعل میں ثواب نہیں پھر ایصالِ ثواب کے کیا معنیٰ؟ نہ اس کے مال سے نیاز دینا جائز ہے نہ اس میں شرکت جائز ہے اور اس کا کھانا بھی اچھا نہیں۔

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 2 صفحہ، 312)