کافروں کی دعوت میں شرکت کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ خاکروب اپنے یہاں کسی قسم کی خوشی شادی وغیرہ کرے، اور اس میں مسلمانوں کو مدعو کرے مگر اشیاء کا انتظام مسلمانوں ہی سے کرائے، تو مسلمانوں کو دعوت قبول کرنا چاہیے یا نہیں؟
جواب: کافر کافر سب برابر ہیں۔ برہمن ہو یا کوئی دونوں کے کافر ہونے میں کوئی فرق نہیں اولاً مسلمانوں کو کافروں سے اجتناب چاہیے نہ کہ ان کفار سے اتنا خلط ملط کہ ان کی دعوت میں شریک ہو۔ جن کے یہاں جانا اور کھانا عرفاً بھی نہایت قبیح ہے اور ان کی کمائی بھی جائز نہیں۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 147)