میرا مشن مدح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا فروغ ہے
ابوریحان ضیاء الرحمن فاروقیمیرا مشن مدح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا فروغ ہے:
سپاہِ صحابہؓ عالم اسلام میں امام اہلِ سنت مولانا عبدالشکور لکھنؤیؒ کی تحریک کو زندہ کرنا چاہتی ہے اس کا مشن دراصل انہی تعلیمات کا فروغ ہے جو حضرت امام شاہ ولی اللہؒ کی نامور کتاب ازالتہُ الحفاء سے عیاں ہیں حضرت شاہ ولی اللہؒ کے انہی افکار کا غازہ سب سے پہلے حضرت مولانا عبد الشکور لکھنؤیؒ نے نمودار کیا تھا ان کے دور میں شیعہ کی سرگرمیاں تصنیف و تحریر اور وعظ و تقاریر تک محدود تھیں لیکن آج جبکہ ایران میں ایک متعقب شیعہ حکومت قائم ہوچکی ہے شام میں حافظ الاسد نے شیعہ کے نصیری فرقہ کے افکار کو نظام حکومت کی بنیاد قرار دے رکھا ہے لبنان کے ایک حصہ میں شیعہ ریاست قائم ہے عراق میں 55 فیصد آبادی متعقب شیعہ سے تعلق رکھتی ہے یہ سب لوگ اپنی اپنی جگہ پر اپنے نظریات کے فروغ میں سرگرم عمل ہیں ایران سے براہ راست پاکستان کے شیعہ کی سرپرستی کی جارہی ہے ایسے حالات میں لازمی امر ہے کہ سنی بیدار ہوں تحریفِ قرآن اور بغضِ صحابہؓ سے بھری ہوئی غلیظ ذہنیتوں کے عزائم خاک میں ملائیں اگر ایسے ماحول میں بھی اہلِ سنت بیدار نہیں ہوتے تو اس کا صاف مطلب یہ ہوگا کہ ان کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے وہ اسلاف کی عزت و ناموس کی محافظت کا امین نہیں رہا ہے اسے دنیوی حرص و آر نے اسلامی اقدار سے دور کر دیا ہے اس طرح خدائی عذاب اور پیغمبرﷺ کی ناراضگی اس کا مقدر بن چکی ہے۔