Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کفار کے تہواروں میں شرکت کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اہلِ اسلام کے لیے ہولی، دیوالی اور سہرا وغیرہم میں شرکت کرنا شرعاً کیسا ہے؟ اس کوہستانی آبادی میں رجال اور اناث، صغیر و کبیر، امور مذکورہ کے جلوس میں شرکت کرتے ہیں اور ہنود کی مانند جھولے وغیرہ میں بلا امتیاز زن و شوہر بیٹھ کر جھولتے ہیں ایسی صورت میں ایمان کے اندر نقص واقع ہوتا ہے یا نہیں؟ شرکت کرنے والوں کے لیے شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب: کفار کے تہواروں میں شریک ہونا حرام اور سخت حرام بلکہ کفر ہے، خصوصاً جبکہ انہی کے مثل ان کے تمام کاموں میں شرکت کرے۔ حدیث شریف میں ارشاد فرمایا من کثر سواد قوم فھو منھم

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 150)