Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیخین رضی اللہ عنہما کی خلافت کا انکار کرنے والے پر حکم

  محمد حنفی قادری واحدی اترولوی

علامہ صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرات شیخین کریمین رضی اللہ عنہما کی خلافت سے انکار کرنا فقہاء کے نزدیک کفر ہے۔
من سب الشیخین اوطعن فیھماکفرولاتقبل توبتہ
(فی درمختار/ کتاب الجہاد، باب المرتد: جلد، 6 صفحہ، 362)
یعنی جس نے حضرات شیخینؓ کو گالی دی یا ان پر کوئی لعن طعن کیا تو وہ کافر ہے۔
من انکرخلافة ابی بکر رضی اللہ عنہ فھو کافر فی الصحیح ، ومنکر خلافة عمر رضی اللہ عنہ فھو کافر فی الاصح
( فی البزازیہ جلد، 6 صفحہ، 319)
یعنی جس نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کا انکار کیا وہ کافر ہے صحیح مذہب کے مطابق اور جو منکر ہے حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی خلافت کا وہ بھی کافر ہے صحیح مذہب کے مطابق
وفی الروافض ان من فضل علیارضی اللہ عنہ علی الثلثة فمبتدع وان انکرخلافة الصدیق اوعمررضی اللہ عنھما فھو کافر
(وفی فتح القدیر باب الامامة: جلد، 1 صفحہ، 304)
یعنی اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فضیلت دی تینوں پر یعنی حضرت ابوبکر حضرت عمر حضرت عثمان رضی اللہ عنہم پر تو وہ بدعتی گمراہ و بدمذہب ہے اور اگر انکار کیا حضرت ابوبکرؓ حضرت عمرؓ کی خلافت کا پس وہ کافر ہے۔
و ان انکرخلافة الصدیق او عمر فھو کافر
( فی درمختارکتاب الصلاة باب الامامة: جلد، 2 صفحہ، 358)
جس نے انکار کیا حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت کا تو وہ کافر ہے۔
( ماخوذ بہار شریعت: جلد، اول صفحہ، 253)
واللہ اعلم بالصواب