Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

لوگ معاویہ (رضی اللہ عنہ) پر اسی طرح تبرا کرتے تھے جس طرح حضرت علیؓ کرتے تھے۔ (احکام القرآن

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

لوگ معاویہ (رضی اللہ عنہ) پر اسی طرح تبرا کرتے تھے جس طرح حضرت علیؓ کرتے تھے۔

(احکام القرآن)  

الجواب اہلسنّت 

جب یار (شیعہ) لوگ اپنے پن کا مظاہرہ کرنے پر اُتر آئیں تو سب کو مات دے جاتے ہیں حضرات آپ اس پورے صفحہ کا مطالعہ کر لیجئیے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر تبرا کرنے کا کوئی ایک لفظ بھی نہ پائیں گے نامعلوم دھوکہ کی جدید ترین صورتیں ان کو کہاں سے سوجھتی ہیں جس پورے صفحہ پر تبرا کا ایک لفظ ہی نہیں اسی صفحہ پر تبرا نکال کر ثابت کر دکھایا۔ حالانکہ یہاں پر بات صرف اتنی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد لوگ اسی راستے پر قائم رہے جس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ قائم تھے۔ اور یہ کہ بنو اُمیہ کے حکمرانوں کے لیے جائز ہے کہ وہ عمال، قضاء اور افسروں کی تقرری کریں ان کے احکام نافذ ہوں گے ان سے عطایا اور تنخواہیں وغیرہ لینی جائز ہیں۔ صحابہ و تابعین ان کے ماتحت کام کرتے اور وظائف لیتے تھے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حکومت پر غالب آ گئے تو حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما ان سے عطایا لیتے تھے نیز صحابہ کرام بھی ان سے انعامات لیتے تھے (عکسی صفحہ) یہاں تو واضح طور پر امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی عظمت کا اعلان ہے اب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو گالی دینے کا فلسفہ معلوم نہیں کیسے اور کہاں سے پیدا کر لیا گیا۔

خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد

جو چاہے تیرا حسن کرشمہ ساز کرے