بد مذہبوں سے میل جول رکھنا
بد مذہبوں سے میل جول رکھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو قاضی اور متولی بد مذہبوں کی تعریف اور تعظیم کرتا ہو، آپ نیچے بیٹھیں اور بد مذہبوں کو اپنے اوپر بٹھائے، ان سے میل جول رکھیں۔ ایسے قاضی و متولی کا یہ فعل کیسا ہے؟ اور ایسے قاضی کے یہاں نکاح خوانی کرانا درست ہے یا نہیں؟ ان کے نائبوں سے نکاح پڑھوانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بد مذہبوں کی بد مذہبی جان کر ان کی تعظیم کرنا حرام ہے۔ حدیث شریف میں ہے من وقر صاحب بدعة فقد اعان علی ھدم الاسلام اسی طرح بد مذہبوں سے میل جول رکھنا بھی حرام ہے، اور ایسے قاضی سے نکاح بھی نہ پڑھوانا چاہیے۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 179)