Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ عقیدے کی رو سے میت سے قبر میں پہلا سوال کیا ہو گا ؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

شیعہ عقیدے کی رو سے میت سے قبر میں پہلا سوال کیا ہو گا ؟

جواب: پہلا سوال شیعہ ائمہ کے ساتھ محبت کے بارے میں ہو گا ۔ لہٰذا روایت کرتے ہیں کہ میت سے سب سے پہلا سوال ہم اہلِ بیتؒ سے محبت کے متعلق ہو گا۔

(عيون أخبار الرضا: جلد، 2 صفحہ، 377  ح، 258 باب 31 فيما جاء عن الرضاء من الأخبار المجموعة، وبحار الأنوار: 79/27، حدیث نمبر: 18 باب ثواب جهنم ونصر هم)

لہٰذا شیعہ عقیدے کے مطابق فرشتے اس سے ایک ایک امام کے بارے میں سوال کریں گے اور اگر اس نے کسی ایک امام کے بارے میں بھی نفی میں جواب دیا تو فرشتے اسے جہنم کی آگ کا ستون ماریں گے جس سے اس کی قبر تا قیامت آگ سے بھر دی جائے گی، ان دونوں فرشتوں اور ان کے سوال کی تاویل کرنے سے اجتناب کرو کیونکہ یہ ضروریاتِ دین میں سے ہے۔ 

( العقائد: صفحہ، 68 للمجلسی الفصل الأول فيما يتعلق بأصول العقائد) 

یہ بیان ہو چکا ہے کہ شیعہ اعتقاد کے مطابق ضروریاتِ دین کا منکر شخص کافر ہے۔

تضاد بیانی:

شیعہ علماء یہ روایت بھی کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے علیؓ! بندے سے اس کی موت کے بعد پہلا سوال لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ کی گواہی اور حضرت علیؓ کی ولایت کے متعلق ہو گا۔

(عيون أخبار الرضا: 453/2 حدیث نمبر 8 باب 35 ما كتبه الرضا للمأمون)