شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید سنی عقیدہ رکھتا ہے اور اپنے عقیدہ پر قائم رہتے ہوئے شیعہ کی میت کا جنازہ پڑھنا چاہتا ہے۔ ایسی صورت میں زید کو از روئے شرع شیعہ میت کی جنازہ پڑھنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ اور اگر زید نے شیعہ میت کا جنازہ پڑھ لیا اور میت کے واسطے دعائے مغفرت بھی کی تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب: آج کل شیعہ عموماً تبرائی اور اس حد تک گمراہ ہوتے ہیں کہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ان کی نمازِ جنازہ اگر کسی سنی نے لاعلمی میں پڑھ لی تو توبہ استغفار کر لے اور اس سے سخت پرہیز کرے۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 2 صفحہ، 37)