سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا امور مملکت کی براہ راست نگرانی کرنا
علی محمد الصلابیسیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی داخلی سیاست جن بنیادوں پر قائم تھی ان میں ایک یہ تھی کہ آپؓ مختلف امور مملکت کی بنفس نفیس نگرانی کیا کرتے اور مملکت میں رونما ہونے والی ہر چھوٹی بڑی بات سے آگاہ رہتے تھے۔ اگرچہ انہیں اس زمانے کے بڑے بڑے ماہرین کا تعاون حاصل تھا مگر وہ ان پر انحصار نہیں کرتے تھے، بلکہ انہوں نے اپنا سارا وقت اور تمام صلاحیتیں مسلمانوں کی مصالح کے لیے وقف کر رکھی تھیں۔
(العالم الاسلامی فی العصر الاموی: صفحہ 117)