Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ مذہب اختیار کرنے سے نکاح کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کا نکاح بکر کے ساتھ سنی عقیدہ و مذہب پر برسوں پہلے ہوا، اور اس کے بعد ایک عرصہ تک بکر سنی تھا۔ کچھ پہلے بکر کے والد نے اپنے شیعہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اور لوگوں کے دریافت کرنے پر بکر بھی اپنے شیعہ ہونے کا اقرار کرتا ہے۔ ایسی حالت میں کیا ہندہ بکر کی منکوحہ رہے گی یا نکاح فاسد ہو گیا؟

جواب: آج کل کے شیعہ عموماً قاذف اور تبرائی ہوتے ہیں، اس لئے ان پر کفر کا فتویٰ ہے۔ اس لئے شیعہ ہو جانے کے بعد ضرور اس کی عورت نکاح سے نکل گئی۔ 

(فتاوىٰ بحر العلوم: جلد، 2 صفحہ، 411)