تعزیہ داری اور قوالی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ مروجہ تعزیہ داری کرنا، عرسوں کی مروجہ قوالی سنا، نیز قوالی کی بابت علماء کا یہ قول ہے لاهله حلال و لغیرہ حرام: لہٰذا اہل و نا اہل کی صحیح تعریف کیا ہے؟ واضح فرمائیں۔
جواب: مروجہ تعزیہ داری نا جائز ہے، اور قوالی مع مزامیر حرام ہے۔ یہ تو کسی اہل کیلئے جائز نہ نا اہل کیلئے۔ سب کیلئے منع ہے۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 4 صفحہ، 86)