شیعہ عقیدے کی رو سے اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے جنت میں سب سے پہلے کون داخل ہو گا؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریشیعہ عقیدے کی رو سے اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے جنت میں سب سے پہلے کون داخل ہو گا؟
جواب: شیعہ علماء نے ایک روایت گھڑ لی ہے وہ کہتے ہیں، رسول اللہﷺ نے فرمایا! اے سیدنا علیؓ کیا میں تجھے بشارت نہ سناؤں؟ انہوں نے عرض کی کیوں نہیں، یا رسول اللہﷺ ضرور سنائیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا، یہ میرے حبیب جبریل امین علیہ السلام تشریف لائے تھے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے محبین اور شیعہ کو سات خصائل سے نوازا ہے۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شیعہ عام لوگوں سے(80) سال قبل جنت میں داخل ہوں گے۔
(الآمالی: صفحہ، 416 ح، 15 المجلس الرابع والخمسون، بحار الانوار: جلد، 68 صفحہ، 9 ح، 4 باب فضائل الشيعۃ)
پھر انہوں نے صرف شیعہ کے لیے جنت مختص کرتے ہوئے یہ روایت صادر کی، کہ بلاشبہ جنت صرف ان کے لیے اور ان کے موالین کے لیے پیدا کی گئی ہے۔ اور جہنم ان کے دشمنوں کے لیے پیدا کی گئی ہے۔
(شرح الاخبار فی فضائل الائمة الاطہار: جلد، 3 صفحہ، 6 ح، 923 بقيۃ فضائل اہل البيت: توبۃ آدم)
تبصره: شیعہ اپنے قول میں یہودیوں کے مشابہ ہوگئے ہیں جنہوں نے کہا تھا۔
وَقَالُوۡا لَنۡ يَّدۡخُلَ الۡجَنَّةَ اِلَّا مَنۡ كَانَ هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى تِلۡكَ اَمَانِيُّهُمۡ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡن (سورة البقرہ: آیت، 111)
ترجمہ: اور انہوں نے کہا: جنت میں صرف وہی لوگ جائیں گے جو یہودی یا نصرانی ہوں گے یہ ان کی (باطل) آرزوئیں ہیں، کہہ دیجیئے لاؤ تم اپنی دلیل، اگر تم سچے ہو۔