Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضور اکرمﷺ کی شان میں فحش کلمات کہنے والا مرتد ہے اس سے قطع تعلق کریں


سوال: ایک شخص آنحضرتﷺ کی شان مبارک میں نہایت فحش کلمات کہتا ہے اور یہ بھی کہتا ہے کہ (نعوذباللّٰہ) سور کا گوشت جناب کے دشمنوں نے کھایا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 

جواب: وہ شخص مرتد ہو گیا اور وہ تجدیدِ اسلام اور توبہ نہ کرے تو اس سے مسلمان بالکل قطع تعلق اور متارکت کر دیں اگر اسلامی حکومت ہوتی تو اس کو سخت سزا دی جاتی، مگر اب سوائے قطع تعلق کے مسلمان کیا کر سکتے ہیں کیونکہ حدود تعزیراتِ اسلامی حاکمِ اسلام ہی جاری کر سکتا ہے۔

( فتاویٰ ختم نبوت: جلد، 1 صفحہ، 362)