Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ اور عقیدہ توحید و توہین باری تعالیٰ


شیعہ اور عقیدہ توحید و توہین باری تعالیٰ

میرے محترم مسلمان بهائيو!

حضرات اہلِ سنت کا بنیادی عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شرک سے پاک اور ہر نقص سے مبرا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ذات اور صفات میں کسی کو اس کا شریک ٹھہرانا شرک کہلاتا ہے اور ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ اس کے برخلاف اللہ تعالیٰ کے ساتھ شیعوں کا عقیدہ ملاحظہ فرمائیں۔

  1.  رب علیؓ ہے، قرآن نے جس کو رب کہا وہ ساقی کوثر علیؓ ہیں۔ (جلاء العيون: جلد، 2 صفحہ، 66)
  2. حالات کے مطابق علیؓ کو مصائب میں پکارنا سنتِ انبیاء و قرآن ہے۔  (جلاء العیون: جلد، 2 صفحہ، 66)
  3. متعہ پروردگار کی سنت ہے۔ (تفسیر منہج الصادقين: جلد، 2 صفحہ، 494)
  4.  خدا جب راضی ہوتا ہے تو فارسی میں باتیں کرتا ہے، خدا جب ناراض ہوتا ہے تو عربی میں باتیں کرتا ہے۔ (تاریخِ اسلام: صفحہ، 163 مصنف علامہ محمد بشیر انصاری)
  5.  علیؓ سے مدد مانگنا شرک نہیں بلکہ سنت خاتم الانبیاﷺ ہے۔ (ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور صفحہ، 41)
  6. خدا نے جبرائیل علیہ السلام کو علیؓ کی طرف بھیجا وہ غلطی سے محمدﷺ کی طرف چلے گئے، خدا تعالیٰ، نبیﷺ اور علیؓ و فاطمہؓ اور حسنؓ و حسینؓ میں اتر آیا اور علیؓ الہٰ ہے۔  (تذکرة الائمه: صفحہ، 53)
  7.  علیؓ اور ان کے بعد حسنؓ حسینؓ امام ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کی اطاعت فرض کی یہی اللہ تعالیٰ اور اس کےملائکہ کا دین ہے۔  (الشافی: صفحہ، 24)
  8. حضرت علیؓ اسمائے حسنہ ہے، جنت و جہنم کا مالک ہے، تمام لوگ اس کی طرف لوٹ کر آئیں گے، تمام مخلوق اسے حساب دے گا۔  (بصائر الدرجات: صفحہ، 22)
  9. جس نے علیؓ کی امامت کا اقرار نہیں کیا، خدا کی وحدانیت کا اس کا اقرار درست نہیں ہے اور وہ مشرک ہے۔ (ترجمہ حیات القلوب: جلد، 3 صفحہ، 233)
  10.  حضورﷺ فاطمہؓ اور بارہ ائمہ کرام یہ چودہ حضرات وہ ذات ہیں جو خالق کائنات کی طرح بے مثل و بے نظیر ہیں۔(چودہ ستارے: صفحہ، 2 )
  11. نہ ہم اس رب کو مانتے ہیں نہ اس رب کے نبی کو مانتے ہیں جس کا خلیفہ ابوبکرؓ ہو۔الانوار النعمانيه: جلد، 2 صفحہ، 278)