Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ اور بداء کا عقیدہ


شیعہ اور بداء کا عقیدہ

میرے محترم دوستو!

تمام اہلِ اسلام کا یہ قطعی عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا علم ازل و ابد کو محیط ہے اور کوئی بھی ہونے والا واقعہ اس ذات سے مخفی نہیں اور اس ذات کے فیصلوں میں کبھی غلطی نہیں ہوئی اور نہ ہوتی ہے۔

بداء کے معنیٰ ظہور و انکشاف کے ہیں، یعنی پہلے ایک چیز کا علم خدا تعالیٰ کو نہیں ہوتا، پھر وہ اس پر ظاہر ہوتی ہے، اور اس کا ظہور ہو جاتا ہے۔ بالفاظِ دیگر (معاذ اللہ) اللہ تعالیٰ ایک چیز کو نہیں جانتا اور اس سے جاہل رہتا ہے پھر وہ چیز اس پر واضح ہو جاتی ہے اور اس کو اس کا علم ہو جاتا ہے۔

اس بداء کے عقیدہ کے پیش نظر شیعہ اور امامیہ کا یہ مذہب معلوم ہوا کہ ان کے نزدیک اللہ تعالیٰ کو جاہل جاننا ایک بہت ہی بڑی عبادت ہے کہ اس جیسی اور کوئی عبادت نہیں ہے۔ چنانچہ شیعہ مذہب کے معتبر کتب سے چند حوالہ جات عقیده بداء کے بارے میں ملاحظہ فرمائیں:

  1.  ہر نبی نے اللہ تعالیٰ کے متعلق بداء کا اقرار کیا۔ (اصول کافی: جلد، 1 صفحہ، 148)
  2.  بداء کا عقیدہ رکھنے کے برابر اللہ تعالیٰ کی کوئی عبادت نہیں۔ (اصولِ کافی: صفحہ، 84)
  3. امام محمد باقرؒ یا امام جعفر صادقؒ میں سے کسی ایک سے یہ روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت اور کسی چیز سے ایسی نہیں ہوتی جیسا کہ بداء کے عقیدہ سے ہوتی ہے۔ (اصولِ کافی: صفحہ، 228)
  4. حضرت علیؓ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے ابو محمد کے بارے میں غلطی ہوئی، جیسے موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں غلطی ہوئی۔ (اصولِ کافی: صفحہ، 304)
  5.  امام رضا نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو حرمتِ شراب اور بداء کے ماننے کا حکم دے کر بھیجا ہے۔(اصولِ کافی: صفحہ، 86)
  6. ابو عبداللہ کہتے ہیں کہ اگر لوگوں کو یہ معلوم ہو جاتا کہ بداء (اللہ تعالیٰ کی طرف غلطی کی نسبت) کا عقیدہ رکھنے میں کتنا ثواب ہے، تو وہ اس عقیدے سے نہ رکتے۔ (اصولِ کافی: صفحہ، 86)

میرے محترم قارئین کرام!

ملاحظہ کریں کہ شیعہ اور امامیہ کے نزدیک خدا تعالیٰ کی غلطی اور جہالت کا عقیدہ ایک بہت ہی بڑی عبادت ہے کہ اس جیسی اور کوئی عبادت نہیں، اور بقول ان کے اللہ تعالیٰ کے غلط کار اور جاہل ہونے کا نظریہ اللہ تعالیٰ کی تعظیم کا نظریہ ہے نہ کہ اللہ تعالیٰ کی توہین کا۔ (معاذ اللہ ثم معاذ الله)