Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی مجلس میں جھگڑا

  علی محمد الصلابی

جویریہ بن اسماء سے مروی ہے کہ بسر بن ابو ارطاۃ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کوئی نازیبا بات کی، اس وقت سیدنا زید بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما بھی وہاں بیٹھے ہوئے تھے، زید نے یہ باتیں سنیں تو لاٹھی اٹھا کر انہیں دے ماری جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ اس پر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید سے کہا: تم نے اہل شام کے سردار اور قریش کے شیخ کو لاٹھی دے ماری، پھر بسر کی طرف متوجہ ہو کر فرمانے لگے: تم سیدنا فاروق اعظمؓ کے بیٹے کی موجودگی میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کرتے ہو کیا تم سمجھتے تھے کہ وہ اسے برداشت کر لیں گے؟ پھر انہوں نے ان دونوں کو راضی کر لیا۔

(ایضاً: جلد 6 صفحہ 253)