Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

میں اس کا تم سے زیادہ حق دار ہوں

  علی محمد الصلابی

ایک دفعہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے زرخیز زمین میں پرجوش چشمہ سے زیادہ کوئی چیز پسند نہیں ہے۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اس سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں ہے کہ میں عرب کی پردہ نشیں عقل مند دلہن کے ساتھ رات گزاروں۔

وردان مولیٰ عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہنے لگا: مجھے بھائیوں پر مہربان ہونے سے بڑھ کر کوئی چیز پیاری نہیں لگتی۔ یہ سن کر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس کا تم سے زیادہ حق دار ہوں، وردان کہنے لگا: تم جو چاہتے ہو کر گزرو۔

(ایضاً: جلد 6 صفحہ 254)