Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اس نے مجھے میری موت کی خبر دی ہے

  علی محمد الصلابی

مدینہ منورہ پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا عامل جب ان کے پاس ڈاک بھیجنا چاہتا تو وہ اعلان کرواتا کہ جس شخص کو امیر المؤمنین سے کوئی کام ہو وہ اس کے لیے تحریر لکھ دے۔ زر بن حبیش یا ایمن بن خریم نے ایک لطیف سا (پوشیدہ) خط لکھ کر اسے دوسرے خطوط میں پھینک دیا، اس خط میں یہ اشعار بھی لکھے تھے:

اذا الرجال ولدت اولادہا و اضطربت من کبیر اعضادُہا

و جعلت اسقامہا تعتادہا فہی زروع قد دنا حصادہا

جب معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ خط پڑھا تو فرمانے لگے: اس نے مجھے میری موت کی خبر دی ہے۔

(تاریخ طبری: جلد 6 صفحہ 254)