Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ عقیدے کے مطابق اس شخص کا کیا حکم ہے جو ان کے کسی ایک امام کا انکار کرے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

 شیعہ عقیدے کے مطابق اس شخص کا کیا حکم ہے جو ان کے کسی ایک امام کا انکار کرے؟

 جواب: شیعہ عالم مفید کہتا ہے شیعہ امامیہ کا اتفاق ہے کہ جس شخص نے کسی ایک امام کا انکار کیا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض کردہ اس امام کی اطاعت سے ہاتھ کھینچا تو وہ کافر، گمراہ اور ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں جلنے کا مستحق ہے۔

(اوائل المقالات: صفحہ، 44 القول فی تسمية جاحدى الامامة)

شیعہ کے علامہ مجلسی یوں سخن طرازیاں کرتے ہیں:

جان لیجیئے کہ، ان لوگوں پر کفر یا شرک کے لفظ کا اطلاق کرنا جو سیدنا علیؓ کی امامت اور آپؓ کی اولاد میں سے ائمہ کا اعتقاد نہیں رکھتے، اور ان پر دوسروں کو فضیلت دیتے ہیں، اس میں دلیل ہے کہ یہ لوگ پکے کافر ہیں اور ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔

(بحار الانوار: جلد، 23، صفحہ، 390 باب تاويل المومنين و الايمان)

 تبصره: ایک طرف شیعہ کا مذکورہ بالا اتفاق ہے تو دوسری طرف ہم گزشتہ صفحات میں بیان کر چکے ہیں کہ شیعہ ایسے بے شمار راویوں کی روایات قبول کرتے ہیں جنہوں نے ان کے بے شمار ائمہ کا انکار کیا ہے جیسے فطحیہ فرقے کا راوی عبد اللہ بن بکیر، واقفہ کا سماعہ بن مہران یا النادوسیہ وغیرہ ہیں۔ اس کے باوجود شیعہ علماء ان فرقوں کے راویوں کی توثیق کرتے نظر آتے ہیں جنہوں نے ان کے متعدد ائمہ کا انکار کیا ہے۔