Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بنو امیہ کے شاعر کو سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی نصیحت

  علی محمد الصلابی

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمٰن بن حکم بن ابو العاصؓ سے فرمایا: میرے بھتیجے! تو شعر کہا کرتا ہے، عورتوں کے اوصاف و محاسن بیان کرنے سے پرہیز کرنا ورنہ تو شریف خاتون کے ساتھ برا سلوک کرنے کا مرتکب ہو گا، ہجو گوئی سے بچنا ورنہ تو شریف انسان کے ساتھ برائی کا ارتکاب کرے گا اور کمینے انسان کو اس کے خلاف بھڑکائے گا۔ کسی کی مدح و ستائش سے اجتناب کرنا اس لیے کہ یہ بد افعال لوگوں کی خوراک ہے، تو اپنی قوم کے کارناموں پر فخر کیا کر، ایسی ضرب الامثال بیان کیا کر جس سے تو اپنے آپ کو سنوارا کرے اور دوسروں کو مؤدب بنایا کرے۔