یہ نہ کہہ کہ میرا گھر بصرہ میں ہے بلکہ یہ کہہ کہ بصرہ میرے گھر میں ہے
علی محمد الصلابیایک آدمی نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے گھر تعمیر کرنے کے لیے بارہ ہزار لکڑیوں کا مطالبہ کیا۔ سیدنا معاویہؓ نے اس سے پوچھا: تیرا گھر کہاں ہے؟ اس نے کہا: بصرہ میں، سیدنا امیر معاویہؓ نے دریافت کیا: اس کی پیمائش کتنی ہے؟ اس نے جواب دیا: 2×2 فرسخ۔
(فرسخ: تین میل ہاشمی، اور بقول بعض بارہ ہزار گز)
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ نہ کہہ کہ میرا گھر بصرہ میں ہے بلکہ یہ کہہ کہ بصرہ میرے گھر میں ہے۔
(البدایۃ و النہایۃ: جلد 11 صفحہ 453)