Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ علماء نے ان روایات کا کیا مطلب لیا ہے۔ کیا ان روایات پر وہ عمل کرتے ہیں؟ ان کا عقیدہ ان روایات کے موافق ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

شیعہ علماء نے ان روایات کا کیا مطلب لیا ہے۔ کیا ان روایات پر وہ عمل کرتے ہیں؟ ان کا عقیدہ ان روایات کے موافق ہے؟ 

جواب: شیعہ علماء کے نزدیک یہ روایات تقیہ پر محمول ہوں گی۔ کیونکہ ان کے ائمہ نے یہ روایات تقیہ کرتے ہوئے بیان کی ہیں۔

(تقیہ کے متعلق کا عقیدہ سوال نمبر:127 سے 133 تک ملاحظہ فرمائیں)

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسی روایات بہت قلیل ہیں جبکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے کفر اور لعن پر مشتمل روایات بہت زیادہ ہیں۔ لہٰذا شیعہ علماء کا ان روایات پر عمل نہیں ہے۔ ان کا عالم مفید کہتا ہے: جو روایات تقیہ پر عمل کرتے ہوئے بیان ہوئی ہیں وہ بہت کم ہیں جبکہ شیعہ کے ہاں لعنت و کفر پر مشتمل روایات بہت زیادہ ہیں جن پر شیعہ کا عمل ہے۔

(تصحيح اعتقادات الامامية: صفحہ 147،148 فضل فی الأحاديث المختلفة)

اس طرح شیعہ علماء نے اپنے تقیہ کا عقیدہ اپنے ہاتھوں میں کھلونہ بنا رکھا ہے جسے وہ اپنی مرضی سے جہاں چاہتے ہیں استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا ان کا مذہب، اہلِ بیت کا مذہب شمار نہیں ہوگا بلکہ یہ کلینی مجلسی اور ان جیسے شیعہ علماء کا مذہب ہے۔ اس کی وضاحت درج ذیل امور سے ہو گی۔