مجھے معلوم تھا کہ اس کا اس قدر زیادہ کھانا اسے بیمار کر دے گا
علی محمد الصلابیمذکور ہے کہ ایک آدمی اپنے بیٹے کے ساتھ آیا اور پھر وہ دونوں کھانا کھانے کے لیے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دسترخوان پر بیٹھے۔ اس کا بیٹا بہت زیادہ تیز کھانا کھانے لگا اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اسے دیکھتے رہے۔ اس کا باپ اسے ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا مگر وہ اسے سمجھ نہیں رہا تھا، جب وہ باہر نکلے تو اس کے باپ نے اسے ملامت کی اور آئندہ کے لیے ادھر آنے سے منع کر دیا۔ جب وہ اکیلا آیا تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: وہ بڑے بڑے لقمے اٹھانے والا تیرا بیٹا کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا: وہ بیمار ہو گیا ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے معلوم تھا کہ اس قدر زیادہ کھانا اسے بیمار کر دے گا۔
(ایضاً: جلد 11 صفحہ 453)