آپ لباس سے نہیں بلکہ اس میں ملبوس شخص سے مخاطب ہیں
علی محمد الصلابیسیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے سامنے کھڑے ایک شخص کی طرف دیکھا جو معمولی سا لباس پہنے ان سے مخاطب تھا، انہوں نے اس کے لباس کی وجہ سے اسے حقیر خیال کیا تو وہ کہنے لگا: امیر المؤمنین! آپ لباس سے نہیں بلکہ اس شخص سے مخاطب ہیں جس نے یہ لباس پہن رکھا ہے۔
(البدایۃ و النہایۃ: جلد 11 صفحہ 435)