Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قرضوں کی ادائیگی

  علی محمد الصلابی

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بڑا خیال رکھتے اور ان کے ذمہ واجب الاداء قرضوں کی ادائیگی کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ سعید بن عبدالعزیزؓ کہتے ہیں: سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے اٹھارہ ہزار دینار قرض ادا کیا۔

(سیر اعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 154)

عروہؓ فرماتے ہیں: ایک دفعہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں ایک لاکھ درہم بھیجے جو انہوں نے شام ہونے سے پہلے پہلے تقسیم کر دئیے۔

 (ایضاً)