عہد معاویہ رضی اللہ عنہ میں گھوڑ دوڑ
علی محمد الصلابیاسلامی تاریخ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا شمار ان اولین خلفاء میں ہوتا ہے جنہوں نے گھوڑ دوڑ کے مقابلوں کا آغاز کیا، گھوڑ دوڑ کا ایک مقابلہ دمشق میں منعقد ہوتا جس میں ملک کے گوشے گوشے سے گھوڑ سوار شریک ہوتے، وہ اپنے اور اپنے گھوڑوں کے کارناموں پر مشتمل اشعار پڑھتے ہوئے میدان میں اترتے، اس کے اختتام پر خلیفہ کی طرف سے کامیاب ہونے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا جاتا۔
(التربیۃ و الثقافۃ الاسلامیۃ فی الشام و الجزیرۃ خلال القرون الثلاثۃ الاولی ہجرۃ، ماخوذ از مخطوطۃ تاریخ مدینۃ دمشق لابن عساکر: صفحہ 94، الرفق بالحیوان: و سلامۃ الہرفی: صفحہ 49)