سنی عورت کا نکاح شیعہ کے ساتھ کرنے اور ان سے خلط ملط رکھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر جان بوجھ کر شیعہ کے وہاں رشتہ داری قائم کر دی جائے یا شادی ہو جانے کے بعد وہ شخص شیعہ مذہب اختیار کرے تو لڑکی والے کیلئے کیا مسئلہ ہے؟
اگرچہ وہ سنی ہے اور شیعہ مذہب صرف لڑکے کا ہے اور لڑکی اپنے اسلام پر قائم ہے تو اس لڑکی کے اسلام سے اس کے یہاں آنا جانا کیسا ہے؟
جواب: سنی عورت کا نکاح شیعہ کے ساتھ ہوتا ہی نہیں۔ اور اگر شوہر بعد میں شیعہ ہوا تو نکاح ٹوٹ گیا۔ اور اس صورت میں حکم یہ ہے کہ نہ خود وہاں جائے، نہ ان سے خلط ملط رکھے، نہ لڑکی کو وہاں جانے دے۔
(فتاوىٰ بحر العلوم: جلد، 4 صفحہ، 340)