شیعہ مذہب اختیار کرنے کی وجہ سے نکاح ٹوٹ جائے گی
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر زید مذہب اہلِ سنت ترک کر کے مذہب شیعہ اختیار کر لے تو ایسی صورت میں زید کی منکوحہ عورت اس کی زوجیت میں باقی رہ جائے گی یا مذہب بدل دینے سے نکاح ٹوٹ جائے گا؟
جواب: شیعہ عموماً اہلِ سنت والجماعت کے نزدیک کافر ہیں، اس لیے اگر کوئی سنی اُن کا ہم عقیدہ ہو جائے تو ضرور اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔ در مختار میں ہے ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 4 صفحہ، 208)