Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

قریب ازدی اور زحاف طائی کی تحریک

  علی محمد الصلابی

جب 50 ھ میں قریب ازدی اور زحاف طائی نے خروج کیا تو اس وقت زیاد کوفہ میں تھا اور سمرہ (یعنی سمرہ بن جندب فزاری، صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔ آپ 58ھ کو بصرہ میں فوت ہوئے۔ (الاستیعاب: جلد 2 صفحہ 653) بصرہ میں، وہ دونوں بنو ضبیعہ میں آئے، وہاں ستر آدمی موجود تھے جن میں سے ایک بوڑھے شخص کو انہوں نے قتل کر ڈالا، بنو علی اور بنو راسب کے چند نوجوان قریب اور زحاف سے لڑنے کے لیے اٹھے اور انہیں تیر مارے، عبداللہ بن اوس طائی نے قریب کو قتل کر ڈالا اور اس کا سر کاٹ کر لے آیا، زیاد نے منبر پر سرزنش کرتے ہوئے کہا: اے اہل بصرہ! اگر ان میں سے کوئی ایک شخص بھی بچ نکلا تو تم اس سال اپنے عطیات میں سے ایک درہم بھی وصول نہیں کر پاؤ گے۔ اس پر لوگ ان پر جھپٹے اور ان کو قتل کر ڈالا۔

(الکامل فی التاریخ: جلد 2 صفحہ 482)