امام معصوم کا کیا معنی ہے؟ کیا ان کے ہاں یہ مسئلہ متفق علیہ ہے یا اختلافی؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریامام معصوم کا کیا معنیٰ ہے؟ کیا ان کے ہاں یہ مسئلہ متفق علیہ ہے یا اختلافی؟
جواب: شیعہ عالم مجلسی لکھتا ہے: جان لو! شیعہ امامیہ کا اتفاق ہے کہ ان کے ائمہ ہر چھوٹے بڑے گناہ سے محفوظ ہیں۔ ان سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوتا۔ نہ عمداً نہ بھول کر، نہ کسی تاویل میں غلطی سے اور نہ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھلانے سے کوئی گناہ سرزد ہوتا ہے۔
(بحارالانوار جلد، 25 صفحہ، 209 باب عصمتھم ولزوم وعصمۃ الامام)
تبصره:
مجلسی نے ائمہ کی عصمت کی جو صورت گری کی ہے اور اس پر شیعہ کا اتفاق بیان کیا ہے، ایسی عصمت تو اللہ تعالیٰ کے انبیاء اور رسولوں کو بھی حاصل نہیں ہے۔ جیسا کہ قرآن و سنت اور اجماعِ امت میں اس کی دلالت موجود ہے۔ مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ امت کا بچاؤ کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ میں ہے۔ جبکہ شیعہ علماء کا عقیدہ یہ ہے کہ امت اسلامیہ کا بچاؤ اور گمراہی سے تحفظ ان کے پوشیدہ امام قائم کے ساتھ ہے کیونکہ وہ نبی کی طرح ہے۔ بلکہ شیعہ کا عقیدہ تو یہ ہے کہ امام منتظر، نبی سے کام سے بلند مرتبہ ہے۔ جیسا کہ گزشتہ صفحات میں اس کا تذکرہ گزر چکا ہے۔ اور امامت ان کے عقیدے کی رو سے نبوت کا تسلسل ہے۔
(عقائد الامامیۃ ثوبہ الجدید: صفحہ، 95 فصل الثالث الامامۃ حق الیقین فی معرفۃ اصول الدین جلد، 1 صفحہ، 185 الکتاب الامامیۃ الفصل الاول الادلۃ علی نصب الآئمۃ)