تعزیہ کے مروجہ گشت میں شرکت کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین، مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید عالمِ دین اور مسجد کا امام ہے اور تاجر بھی ہے۔ عاشورہ کے دن اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اصرار کیا کے آپ تعزیہ کے جلوس کے ساتھ چلیں، زید بادل نخواستہ جلوس کے ساتھ ہو لیا۔ کچھ لوگوں نے کہا کے آپ گھوڑے کے ساتھ شمشیر بکف ہو کر آگے آگے چلیں، زید نے ایسا ہی کیا۔ چند روز بعد ایک صاحب نے پوچھا کہ عاشورہ کے روز جلوس کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہو کر آپ بازار آئے تھے۔ کیا جائز سمجھ کر یا نا جائز؟ زید نے جواب دیا کہ جب میں اس جلوس ہی کو نا جائز کہتا ہوں تو کیا میرا اس جلوس کے ساتھ آنا جائز ہو جائے گا؟ میرا جلوس کے ساتھ آنا بھی نا جائز تھا۔ میں اس سے رجوع کر چکا ہوں۔
مطلوبہ امر یہ ہے کہ زید کا جلوس کے ساتھ جانا جائز امر ہے کہ نا جائز؟ اور زید نے جو اپنے فعل سے رجوع کیا یہ درست ہے؟
جواب: تعزیہ کا مروجہ گشت میں شرکت نا جائز ہے۔ اور زید کا اس سے رجوع شرعاً درست ہے۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 5 صفحہ، 442)