کیا شیعہ عقیدہ کے مطابق ائمہ کے معجزات ان کی موت کے بعد بھی برقرار رہتے ہیں؟ شیعہ کی روز مرہ زندگی میں ان معجزات کے کیا اثرات ہیں؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریکیا شیعہ عقیدہ کے مطابق ائمہ کے معجزات ان کی موت کے بعد بھی برقرار رہتے ہیں؟ شیعہ کی روز مرہ زندگی میں ان معجزات کے کیا اثرات ہیں؟
جواب: جی ہاں! ان کے معجزات نہ صرف باقی رہتے ہیں بلکہ ان میں اضافہ اور جدت ہوتی رہتی ہے۔ ان معجزات کی درج ذیل دو صورتیں ہیں۔
- ایک وہ معجزات جن کا دعویٰ شیعہ علماء امام منتظر کے بارے میں کرتے ہیں۔
- دوسرے وہ معجزات و کرامات جن کا ظہور ائمہ کے مزارات پر ہوتا ہے۔ جیسا کہ موذی امراض کی شفاء کہ ایک نابینا شخص مزار کے مجاورین میں شامل ہوا تو اس کی بینائی لوٹ آئی۔ حتیٰ کہ حیوانات اور خصوصاً گدھا اور خنزیر بھی شفاء کے لئے ان ائمہ کے مزارات پر حاضری دیتے ہیں۔
شیعہ کے قصے بیان کرتے ہیں کہ ائمہ کے مزارات کے قریب امانتیں رکھی جاتی ہیں اور ائمہ اپنی قبروں سے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔
(بحارالانوار: جلد، 24 صفحہ، 312)
(اس جھانسے کی وجہ سے مجاوروں کی چاندی ہوگئی ہے)