Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

معاویہ (رضی اللہ عنہ) امام پر خروج کرنے والے ظالم بادشاہ تھا۔ ( تبیین الحقائق )

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

معاویہ (رضی اللہ عنہ) امام پر خروج کرنے والے ظالم بادشاہ تھا۔ ( تبیین الحقائق ) 

 الجواب اہلسنّت 

حضرت علی رضی اللہ عنہ تو اس صفحہ پر ان حضرات کو اپنا بھائی قرار دے رہے ہیں۔ ان کو اخوانت کہہ کر ان کا تذکرہ کررہے ہیں مگر شیعہ لوگ اس پر سُرخی جمائے کھڑے ہیں کہ

"وہ ظالم بادشاہ تھا"

ذرا انصاف کی نظر جما کر غور سے دیکھا جائے اگر عبارت کا وہی مطلب ہے جو کرم فرماؤں نے تراشا ہے تو ذرا اس کے بارے میں بھی بیان کیجئے کہ ظالم کو بھائی کہنے والوں کے لیے آپ کی زنبیل میں کیا فتویٰ رکھا ہے؟ نیز یہ کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے ان کی بیعت کی تھی تو ظالم کے ہاتھ پر خلافت کی بیت کرنے والے کو آپ کیا کہیں گے۔ جو طویل کرہ ارض پر پھیلی ہوئی حکومت اسی حاکم کے سامنے پیش کر دیتا ہے؟ حق یہ ہے کہ یہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو امام حق قرار دے کر ان کے مقابلے میں امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے اجتہاد کو غیر صواب قرار دیا گیا ہے۔ اس سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا نہ تو ظالم بادشاہ ہونا ثابت ہوتا ہے اور نہ ہی ان کا انجام کار ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جو کہ ظالم اور روز اقتدار کو ناجائز طور پر استعمال کرنے والے ہیں۔