Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مروجہ تعزیہ داری اور مراسم سوگ منانے کا حکم


سوال: کیا کہتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ داری کرنا اور ماتم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور عاشورہ کا دن غم کا دن ہے یا نہیں؟

جواب: مروجہ تعزیہ داری تشبہ بالروافض اور بے شمار مناہی شرعیہ کی وجہ سے نا جائز ہے۔ اور یوم عاشورہ کے غم کے دن ہونے کا مطلب اگر یہ ہے کہ اس دن سوگ منانا چاہیے جس طرح روافض مراسمِ سوگ ادا کرتے ہیں، سیاہ کپڑے پہننا سرو پا برہنہ رکھنا یا اس دن کھانا نہ پکانا وغیرہ وغیرہ یہ سب نا جائز ہے۔ نہ اس معنیٰ میں عاشورہ غم کا دن ہے۔

(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 5 صفحہ، 452)