کیا یہ مزعومہ فضائل و مناقب صرف ائمہ کی قبروں کے ساتھ خاص ہیں؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریکیا یہ مزعومہ فضائل و مناقب صرف ائمہ کی قبروں کے ساتھ خاص ہیں؟
جواب: جی انہیں ۔ بلکہ یہ فضائل شیعہ کے علماء و مشائخ ، ان کے اقارب اور دوستوں کی قبروں کو بھی حاصل ہیں۔ حسن عسکریؒ پر الزام تراشی کرتے ہوئے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: خبردار! اگر تم اپنے علاقے میں موجود عبد العظیم کی قبر کی زیارت کرو تو تمہیں سیدنا حسینؓ کی قبر کی زیارت کا ثواب ملے گا۔
(كامل الزيارات والمزار: صفحہ، 295 ح، 1 باب نمبر: 107 ثواب الاعم ب الاعمال: صفحہ، 127 ثواب زيارة قبر عبد العظيم الحسنى بالرى)
ابنِ رضا پر افترا پردازی کرتے ہوئے کہتے ہیں جس نے (شہر) قم میں میری پھوپھی کی قبر کی زیارت کی تو اسے جنت ملے گی۔
(كامل الزيارات والمزار صفحہ، 294 ح، 2 باب نمبر: 106 فضل زيارة فاطمة بنتِ موسىٰ بن جعفرؒ بقم، اور وسائل الشيعه: جلد، 10 صفحہ، 539 ح، 2 باب استحباب زيارة قبر فاطمة بنتِ موسىٰ بن جعفرؒ بقم بحار الانوار: جلد، 102 صفحہ، 265 باب زيارة فاطمة بقم)
ابوالحسن موسیؒ پر جھوٹ باندھتے ہوئے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: جس نے میری والد کی قبر کی زیارت کی اسے اللہ کے ہاں ستر قبول شدہ حج کا ثواب ملے گا۔ میں نے عرض کی سترہ قبول شدہ حج کا ثواب؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! سات سو حج کا ثواب ملے گا میں نے حیرت سے پوچھا سات سو حج کا ثواب ملے گا؟ انہوں نے فرمایا ستر ہزار حج کا ثواب عطا ہوگا اور جس شخص نے قبر کی زیارت کی اور رات وہیں گزاری تو اس شخص جیسا ثواب ملے گا جس نے اللہ کے عرش پر اللہ کی زیارت کی۔
(کامل الزيارات والمزار: صفحہ، 278 ح، 13 باب ثواب زيارة أبی الحسن على بن موسى تہذيب الأحكام: جلد، 6 صفحہ، 1349 ح، 3 باب فضل زيارته عليه السلام)
اللہ اکبر مرید نے اپنے امام کو غصہ دلایا تو امام نے ثواب میں اضافہ کر دیا (کیسا شاندار مذہب ہے؟)
تعلیق:
اگر شیعہ ائمہ کی قبروں کی زیارت کا اتنا زیادہ ثواب ہے تو پھر شیعہ علماء حج اور عمرے کرتے کیوں نظر آتے ہیں؟
آخر وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ کی زیارت کے لیے کیوں جاتے ہیں؟