Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ شیعہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے ائمہ کے پیچھے نمازیں ادا کرتے ہیں؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

کیا وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ شیعہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے ائمہ کے پیچھے نمازیں ادا کرتے ہیں؟ 

جواب: اس سلسلے میں شیعہ علماء نے یہ روایت صادر کی ہے کہ جس شخص نے ان کے ساتھ پہلی صف میں نماز ادا کی تو گویا اس نے رسول اللہﷺ کے ساتھ پہلی صف میں نماز ادا کی۔ 

(الكافی: جلد، 3 صفحہ، 250 ح، 6 باب الرجل يصلى وحده ثم يعيد بحار الأنوار: جلد، 72 صفحہ، 461 ح، 79 باب التقيه والمداراة)

خمینی نے اس پر یہ حاشیہ لکھا ہے کہ: اس میں کوئی شک نہیں کہ آپﷺ کے ساتھ نماز صحیح ہے اور بے شمار فضائل کی حامل ہے۔ اسی طرح ان ائمہ کیساتھ نماز بھی تقیہ کی حالت میں صحیح ہے۔ 

(رسالة فی التقيه ضمن رسائل الخمینی: صفحہ، 108)

نیز کہتے ہیں: جس نے منافقوں کے پیچھے تقیہ کرتے ہوئے نماز ادا کی گویا کہ اس نے ائمہ کے پیچھے نماز ادا کی۔

(جامع الأخبار: جلد، 110 بحار الأنوار: جلد، 72 صفحہ، 412 ح، 61 باب التقيه و المداراة)