کافر کو مٹی دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ کافر کو مٹی دینا کیسا ہے؟ اور جس نے مٹی دی اس کے لیے شرعی کیا حکم ہے؟ اسی طرح کافر کو مٹی دینے سے نکاح فاسد ہوتا ہے کہ نہیں؟ اور اگر فاسد ہے تو نکاح دوبارہ کیا جائے گا یا نہیں؟
جواب: کافر کے کفر پر مطلع ہو اور اس کو مسلمان سمجھ کر مٹی دی تو خود ہی دائرہ اسلام سے نکل گیا۔ تجدیدِ نکاح اور تجدیدِ ایمان دونوں ضروری ہیں۔ اور کافر جانتے ہوئے مٹی دی تو نا جائز و حرام ہے۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 4 صفحہ، 367)