قیامت کے دن مخلوق کا حساب کب ہو گا؟ اور ان کا حساب کون لے گا؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریقیامت کے دن مخلوق کا حساب کب ہو گا؟ اور ان کا حساب کون لے گا؟
جواب: مخلوق کا حساب قیامت سے پہلے ہوگا چنانچہ ابو عبداللہؒ پر بہتان بازی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: بے شک سیدنا حسین بن علیؓ قیامت سے پہلے لوگوں کا حساب کریں گا جب کہ قیامت کے دن صرف جنت یا جہنم کی طرف لوگوں کو بھیجا جائے گا۔
(مختصر بصائر الدرجات: صفحہ، 87 ح، 93 باب الكرات و حالاتها و ما جاء فيها، بحار الأنوار: جلد، 53 صفحہ، 1343 باب الرجعة)
تعارض:
شیعہ کا یہ عقیدہ قرآن کے صریح خلاف ہے ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَ۞
(سورة الشعراء: آیت، 113)
ترجمہ: ان کا حساب تو میرے رب کے ذمے ہے اگر تم کچھ شعور رکھتے ہو۔
نیز ارشادِ باری ہے: ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ۞
(سورة الغاشية: آیت، 26)
ترجمہ: پھر بے شک ان کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے۔