Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سب سے پہلے عقیدہ رجعت کس نے گھڑا اور یہ عقیدہ مذہب شیعہ میں کیسے داخل ہوا؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

سب سے پہلے عقیدہ رجعت کس نے گھڑا اور یہ عقیدہ مذہب شیعہ میں کیسے داخل ہوا؟ 

جواب: شیعہ کتب کے مطابق یہ عقیدہ مذہب شیعہ کے بانی عبد اللہ بن سبا یہودی کی اختراع ہے، اس نے رسول اللہﷺ‎ کے واپس لوٹنے کا عقیدہ اختیار کیا تھا پھر یہ عقیدہ امیر المومنین سیدنا علیؓ کے بارے میں اختیار کر لیا گیا جب عبداللہ بن سبا یہودی کو امیر المومنین سیدنا علیؓ کی وفات کی خبر ملی تو اس نے خبر دینے والے شخص کو کہا تو جھوٹ بول رہا ہے اگر تم سیدنا علیؓ کا دماغ ستر تھیلیوں میں بند کر کے ہمارے پاس لے آؤ اور ان کے قتل پر ستر عادل گواہ لے آؤ تو ہمیں پھر بھی یقین ہوگا کہ وہ نہ فوت ہوئے ہیں نہ قتل ہوئے ہیں وہ پوری زمین کے حکمران بننے سے پہلے فوت نہیں ہوں گے۔ 

(المقالات و الفرق: صفحہ،21 فرق الشيعة: صفحہ،51 اختلاف لشيعة العلوية بعد قتل امير المومنين علىؓ السباية)

پھر سلسلہ مزید آگے بڑھا تو اکثر شیعہ فرقوں نے یہی عقیدہ اپنا لیا حتیٰ کہ تین سو فرقے یہی عقیدہ رکھنے لگے۔ ہر فرقہ اپنے امام کی رجعت کا قائل تھا۔ مثلاً فرقہ الکیسانیہ اپنے سیدنا محمد بن حنفیہؒ کا منتظر ہے ان کا دعوی ہے کہ ان کا امام رضوی پہاڑ میں محبوس ہے۔ وہ اجازت ملنے تک وہیں رہیں گے۔ اسی طرح فرقہ محمدیہ اپنے امام محمد بن عبد اللہؒ بن حسنؓ بن علیؓ بن ابی طالب کا انتظار کر رہا ہے۔ وہ ان کی موت اور قتل کی بات ماننے والے ہرگز نہیں۔

(المقالات والفرق: جلد، 27 صفحہ، 43)