غیر مسلم کا مسجد میں آنا
سوال: کیا کہتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ بہت سے غیر مسلم جھاڑ پھونک کروانے کے لیے مسجد کے آگن یا برآمدہ تک چلے آتے ہیں، اس سلسلہ میں صحیح راستہ بتائیں؟
جواب: غیر مسلموں کو مسجد میں آنے سے روکا جائے۔قرآن عظیم میں ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡمُشۡرِكُوۡنَ نَجَسٌ فَلَا يَقۡرَبُوا الۡمَسۡجِدَ الۡحَـرَامَ بَعۡدَ عَامِهِمۡ هٰذَا۔(سورۃ التوبہ: آیت، 28)
نرمی سے سمجھا بجھا کر مانے تو نرمی سے ہی روکنا چاہیے، کہ یہ طریقہ محمود اور پسندیدہ ہے۔ ضد یا شرارت کریں تو سختی سے منع کریں۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 2 صفحہ، 14)