Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر کے کھانے یا شرینی پر فاتحہ دینا


سوال: کیا کہتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ کسی غیر مسلم نے اگر فاتحہ کے لیے شرینی وغیرہ دیا کہ فلاں ولی کی روح کو بخش دیجئے تو مسلمان کو ایسا کرنا چاہیے یا نہیں؟ اگر کر دیا تو بروحِ بزرگ ثواب پہنچا کہ نہیں؟

جواب: کافر کی کوئی نیاز، کوئی عمل قبول نہیں، نہ ہرگز اس پر ثواب ممکن، اگر پہنچایا جائے قال الله تعالیٰ

وَقَدِمۡنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوۡا مِنۡ عَمَلٍ فَجَعَلۡنٰهُ هَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا۔ (سورۃ الفرقان: آیت، 23)

اس کے کھانے یا شرینی پر فاتحہ دینا، اس کے ثواب پہنچنے کا اعتقاد کرنے والے پر توبہ فرض ہے، بلکہ تجدیدِ نکاح و اسلام چاہیے۔

(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 2 صفحہ، 74)