Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عقیدہ غیبت کیا ہے؟ سب سے پہلے کس نے یہ عقیدہ ایجاد کیا؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

عقیدہ غیبت کیا ہے؟ سب سے پہلے کس نے یہ عقیدہ ایجاد کیا؟

جواب: شیعہ عالم عبداللہ فیاض کہتا ہے غیوبت (یعنی امام غائب کا عقیدہ) کا شیعہ عقیدہ امامیہ کا بنیادی عقیدہ ہے۔ 

(تاريخ الاماميه وأسلافهم من الشيعه: صفحہ، 165)

اسی طرح شیعہ علماء کا عقیدہ ہے کہ روئے زمین امام کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں رہتی کلینی، ابو عبداللہؒ سے روایت کرتا ہے کہ انہوں نے فرمایا: اگر زمین میں امام موجود نہ رہے تو زمین دھنس جائے۔

(أصول الكافی: جلد، 1 صفحہ، 127 كتاب الحجة، حدیث نمبر: 10 باب ان الأرض لا تخلو من الحجة)

ابو جعفرؒ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: اگر امام کو دنیا سے ایک گھڑی اور ایک پل کے لیے بھی اٹھا لیا جائے تو زمین میں اس طرح طوفان برپا ہو جائے جیسے سمندر میں طوفان آتا ہے۔

(شرح اصول: جلد، 5 صفحہ، 127 ح، 12 باب ان الأرض لا تدخلو من الحجة، الكافی بحار الأنوار: جلد، 23 صفحہ، 34 حدیث نمبر: 56 اور باب الاضطرار الى الحجة)

یہ اس لیے کہ شیعہ کے نزدیک امام لوگوں پر اللہ کی حجت ہے۔

(قرب الاسناد: صفحہ، 317 ح، 1228 أصول الكافی: جلد، 1 صفحہ، 134 ح، 135 كتاب الحجة: ح، 15 باب فرض طاعة الائمة اور الخرائج والجرائح:جلد، 1 صفحہ، 115 ح، 191 الباب الأول: فی معجزات نبينا محمدﷺ)

 امام کے سوا ان کے نزدیک اور کوئی چیز حجت نہیں حتیٰ کہ قرآنِ مجید بھی امام کے بغیر حجت نہیں، کیونکہ قرآنِ مجید ایک قیم (نگران و محافظ) کے بغیر حجت نہیں۔

(اصول الکافی: جلد، 1صفحہ، 119 کتاب الحجة ح، 2 باب الاضطرار الى الحجة اور علل الشرائع: جلد، 1 صقحہ، 190 ح، 1 باب، 152 علة اثبات الائمة صلوات الله عليہم)

اور شیعہ عقیدے کی نصوص کے مطابق قیم صرف ان کے بارہ ائمہ میں سے کوئی ایک ہی ہوگا جیسا کہ شیعہ کتابوں میں تفصیل موجود ہے اس عقیدہ کی بنیاد خود شیعہ اعتراف کے مطابق ان کے مذہب کے بانی اول عبداللہ بن سبا یہودی نے رکھی تھی جس نے امامت کو سیدنا علیؓ پر موقوف کیا تھا اور ان کی غیبیت (روپوشی) کا عقیدہ تراشا تھا۔

(المقالات و الفرق: صفحہ، 19 اور فرق الشیعه: صفحہ، 51 اختلاف الشيعة العلوية بعد قتل امیر المومنين علىؓ السباية)