شیعہ علماء کے نزدیک امام مہدی کے روپوش ہونے کا سبب کیا ہے؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریشیعہ علماء کے نزدیک امام مہدی کے روپوش ہونے کا سبب کیا ہے؟
جواب: امام کی روپوشی کا سبب یہ بیان کرتے ہیں کہ انھیں قتل کا خطرہ ہے۔
(أصول الكافی: جلد، 1 صفحہ، 251 كتاب الحجة: ح، 9 باب فی الغيبة، كتاب الغيبة: صفحہ، 325 ح، 274 بحار الأنوار: جلد، 52 صفحہ، 90 ح، 1 علة الغيبة و كيفية انتفاع الناس به فی غيبته)
تبصره:
شیعہ علماء نے یہ کیسی عجیب الزام تراشی کی ہے! حالانکہ وہ اپنے عوام پر یہ عقیدہ لازمی قرار دیتے ہیں کہ ان کے ائمہ اپنی موت کا وقت جانتے ہیں، بلکہ اپنی موت کی کیفیت بھی جانتے ہیں بلکہ وہ اپنی مرضی کے بغیر مرتے بھی نہیں ہیں۔
(أصول الكافی: جلد، 1 صفحہ، 186 باب أن الأئمه يعلمون متىٰ يموتون، اس باب میں 8 روایات ذکر کی ہیں)
لہٰذا اگر امام منتظر اپنی جان کے خوف سے چھپ گیا ہے۔
(اعلام الورى: صفحہ، 451 القسم الثانی من الركن الرابع الكلام فی إمامة صاحب الزمان، الخرائج والجرائح: حلد، 2 صدحہ، 953 الباب السابع عشر)
تو جب آل بویہ شیعہ بغداد پر قابض ہو گئے تھے، بنی عباس کو انہوں نے اپنا زیرِ حکم کر لیا تھا اور یاجوج ماجوج کی تلواروں سے اسلامی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا، اس وقت وہ اپنی رو پوشی سے باہر کیوں نہ آگئے؟ کیا یہ موقع بھی ان کے ظہور کے لیے مناسب نہ تھا؟ وہ اس وقت بھی غار سے باہر کیوں نہ آگئے جب کہ شاہ اسماعیل صفوی نے اہلِ سنت مسلمانوں کے خون کی نہریں بہادی تھی؟ آپ کے منتظر اس وقت بھی منظر عام پر کیوں نہ آئے جب ایران کے طاقتور بادشاہ کریم خان رنگی کی حکومت تھی اور وہ سکوں پر اپنے امام کا نام (صاحب الزمان) نقش کراتا تھا اور خود کو امام کا وکیل شمار کرتا تھا! آخر آج تک تمہارا امام منتظر روپوشی سے کیوں نہیں نکلا جبکہ تمہارے دعوے کے مطابق چالیس برس قبل اس کے ظہور کے لیے مطلوبہ شیعہ تعداد 200 ملین (میں کروڑ) بھی مکمل ہو چکے ہیں۔
(الحكومة الاسلامية: صفحہ، 136 سبيل تشكيل حكومة الاسلامية: المقاومة على المدى الطويل)
اور ان میں اکثریت اس کے منتظرین کی ہے۔ اتنی طویل مدت وہ کیسے زندہ رہا اور آج تک وہ فوت نہیں ہوا جب کہ تمہارے امام علی رضا سے ایک شخص نے کہا تھا میں آپ پر فدا ہو جاؤں کچھ لوگ آپ کے والد کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ فوت نہیں ہوئے؟ انہوں نے فرمایا وہ جھوٹ بکتے ہیں وہ محمدﷺ پر نازل شدہ اللہ کی شریعت کے کافر ہیں اگر اللہ تعالیٰ کسی انسان کی مخلوق کو ضرورت کی وجہ سے اس کی عمر طویل کرتا تو اللہ تعالیٰ اپنے رسولﷺ کی عمر طویل کرتا۔
(رجال الكشی: جلد، 6 صفحہ، 517 ح، 867 فی الواقفه بحار الأنوار: جلد، 48 صفحہ، 265 ح، 25 باب، رد مذهب الواقفه)